کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ، سینکڑوں ہلاکتیں

کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ، سینکڑوں ہلاکتیں

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51130 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4207 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہلاکتوں کی تعداد 131 بتائی گئی سرکاری پورٹل نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

پنجاب میں کل کیسز 329,913 ہیں جس میں سے 4835 افراد جاں بحق ہو گئے 290,861 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

سندھ میں کل کیسز301247 ہیں جس میں سے 4835 افراد جاں بحق ہو گئے 277,661 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

بلوچستان میں کل کیسز 24,043 ہیں جس میں سے 270 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں 22,747 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

کے پی کے میں کل کیسز127609 ہیں جس میں سے 3827 افراد جاں بحق ہو گئے 116609 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

گزشتہ روز اسد عمر نے کہا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ سیاحتی مقامات بھی کھول دئیے جائیں گے تعلمی اداروں سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا کہ 5 فیصد سے کم شرح والے تعلمی علاقوں میں ادارے کھول دئیے جائیں گے اگلا اجلاس 27 مئی کو ہوگا جس میں شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات کی بھی اجازت دے دی جاۂے گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *