حکومت نے اساتذہ کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا

حکومت نے اساتذہ کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا

حکومت نے اساتذہ کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اساتذہ کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے صوبون کو بھی درخواست کی گئی ہے صوبوں کو لکھے گئے مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں

ترجمان نے بتایا کہ اساتذہ کی ویکسینیشن 5 جون تک مکمل کر لی جاۂے گی امتحانات شروع ہونے سے قبل ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جاۂے گا

اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا بہت اچھا تجربہ رہا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا این سی او سی کی ٹیم عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا کوئی سائیڈ آفیکٹ نہیں ہوا اس لیے عوام سے درخواست ہے ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں اور بوڑھوں کو محفوظ رکھیں

پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *